پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کا جاپان کے معروف ویمنز بیس بال شہر کا تاریخی دورہ
کازو سٹی، جاپان:پاکستان ویمنز بیس بال ٹیم کی دو نمایاں کھلاڑیوں نے جاپان کے شہر کازو سٹی کا خصوصی دورہ کیا، جو خواتین بیس بال کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ اس دورے کا انعقاد جاپان ویمنز بیس بال فیڈریشن کی دعوت پر کیا گیا جس کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین بیس بال ٹیکنالوجی اور تربیتی نظام سے روشناس کروانا تھا۔
دورہ کرنے والی کھلاڑیوں میں صائقہ ریاض (لیفٹ ہینڈڈ پچر) اور مدیحہ رشید (رائٹ ہینڈڈ کیچر) شامل تھیں، جنہیں کازو سٹی میں پرتپاک خیرمقدم دیا گیا۔ اس موقع پر جاپان ویمنز بیس بال فیڈریشن کی صدر ہیروکو یامادا نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں جاپانی بیس بال کے ڈھانچے، سہولیات اور تربیتی نظم و ضبط سے آگاہ کیا۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل اور ایشیائی فیڈریشن کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے اس دورے کو کھیل اور ثقافت کے درمیان دوستی کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

پاکستان بیس بال ٹیم کے اعزاز میں ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈ میں شاندار استقبالیہ؎
انہوں نے کہا:
"ہم کازو سٹی کے معزز میئر ہیروکو یامادا کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کھلاڑیوں کو جاپان میں خوش آمدید کہا اور بے مثال مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دورہ میرے مرحوم والد سید خاور شاہ کے مشن کا تسلسل ہے جنہوں نے پاکستان میں بیس بال کو متعارف کروایا اور بین الاقوامی سطح پر اس کا وقار بلند کیا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آج ہم پر فخر محسوس کرتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کازو سٹی میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کے انعقاد کی امید ہے، جو نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے بلکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو بھی مزید مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کازو سٹی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مقیم پاکستانی خاندان ان تربیتی پروگراموں میں معاون ہوسکتے ہیں، جو نہ صرف کھلاڑیوں کی میزبانی کریں گے بلکہ دوطرفہ ثقافتی تبادلوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
