ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025: بھارت میزبان، پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے، جس کے مطابق اس بار عالمی ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 30 ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، جس کے لیے کولمبو (سری لنکا) کو منتخب کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں 5 اکتوبر کو آمنے سامنے آئیں گی، یہ مقابلہ کولمبو میں شیڈول ہے۔ آسٹریلیا یکم اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
پاکستان ویمن ٹیم کا شیڈول کچھ یوں ہے:
-
2 اکتوبر: بنگلادیش کے خلاف
-
5 اکتوبر: بھارت کے خلاف
-
8 اکتوبر: آسٹریلیا کے خلاف
-
15 اکتوبر: انگلینڈ کے خلاف
-
18 اکتوبر: نیوزی لینڈ کے خلاف
-
21 اکتوبر: جنوبی افریقا کے خلاف
-
24 اکتوبر: سری لنکا کے خلاف
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز گوہاٹی، کولمبو اور بنگلورو جیسے ممکنہ مقامات پر ہوں گے، جبکہ فائنل میچ 2 نومبر کو یا تو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
یہ ایونٹ ویمنز کرکٹ کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جہاں نہ صرف بڑے ٹاکرے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ پاکستان کی غیر جانبدار میدانوں پر کارکردگی بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔
پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کا جاپان کے معروف ویمنز بیس بال شہر کا تاریخی دورہ
