ملتان: متی تل کے علاقے میں فائرنگ، تین خواتین سمیت چار افراد زخمی
ملتان کے علاقے متی تل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی خواتین کی شناخت نسیم مائی، رحیم بی بی اور نظیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
