ملتان: شدید گرمی برقرار، اتوار کو ہلکی بارش کا امکان

ساؤتھ نیوز

ملتان شہر اور گردونواح میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 37 پوائنٹس پر موجود ہے، جو نسبتاً بہتر فضا کو ظاہر کرتا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جو شدید گرمی سے جزوی ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری، ملتان میں درجہ حرارت کتنا؟