کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف کی بالی ووڈ انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
بالی ووڈ میں ایک نئی انٹری، اور اس بار توجہ کا مرکز ہیں کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف، جو اپنی پہلی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے بطور ہیروئن فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جو ناظرین کو رومانوی اور مزاحیہ رنگوں سے بھرپور کہانی کا جھلک پیش کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں اسابیل کیف کے ساتھ مرکزی کردار میں پُلکت سمرات جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے اور کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتی ہے، یعنی یہ ایک کراس کلچرل رومینٹک کامیڈی فلم ہے۔
پُلکت سمرات نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی”.
فلم کے دیگر نمایاں اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں، جو فلم کی کہانی کو مزید جاندار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
’سُسواگتم خوش آمدید‘ 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ فلم نہ صرف ایک نئی ہیروئن کی انٹری ہے بلکہ بالی ووڈ میں ایک نئی بین الثقافتی محبت کی داستان بھی لے کر آ رہی ہے، جس میں جذبات، مزاح اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے بُنا گیا ہے۔
