ٹک ٹاک اسٹار جنّت مرزا پشاور زلمی کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر

انٹرٹینمنٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ٹیم نے پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنّت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان پشاور زلمی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا، جس کے مطابق جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران ٹیم کی ڈیجیٹل اور آن لائن پروموشنل مہمات کا حصہ ہوں گی۔ اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مداحوں کے ساتھ مزید مضبوط تعلق قائم کرنا ہے۔

https://www.instagram.com/p/DIQ0OeUNw6l/?utm_source=ig_embed&ig_rid=272cb394-384a-4f98-8e79-b62e9b54a889&ig_mid=FBEE7890-5E4E-4A28-8E30-D446F6366400

جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، جن کے لاکھوں فالوورز انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر فالو کرتے ہیں۔ ان کی نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت اور ڈیجیٹل اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے پشاور زلمی نے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا، اور اب جنّت مرزا کی شمولیت سے زلمی کی تشہیری ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔