حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، شہری چینی 180 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور
اسلام آباد: حکومتی اعلانات کے باوجود عوام چینی 180 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو جبکہ اوسط قیمت 168 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگرچہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 1 روپے 61 پیسے کمی آئی ہے، مگر اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں چینی بدستور مہنگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نرخ 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے
یہ بھی یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے 163 روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر چینی دستیاب نہیں۔
