امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے پر بڑا حکم
نیو یارک کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کو بند کرنے کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، عدالتی فیصلے کے بعد وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی ملازمتیں بحال ہو گئی ہیں، جس سے اس ادارے کے مستقبل پر چھائے غیر یقینی کے بادل کچھ حد تک چھٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا جدید ترین 6 جنریشن لڑاکا طیارہ F-47، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان
عدالت نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے، تاہم جج نے ادارے کی مکمل بحالی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ہدایات جاری نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سات وفاقی اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جن میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا۔ تاہم عدالت نے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
