سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کا مقدمہ: ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ملتان : سینئر سول جج کریمنل ڈویژن ملتان احسان صابر نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بدنام کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد ندیم عمر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔
تفصیلات:
مدعی مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں محمد شرجیل شریف اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر فرید شریف کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد ارسلان خان نے عدالت میں دلائل دیے۔
مدعی کا مؤقف:
🔹 مدعیان شعبہ تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات ہیں، جن کے ہزاروں طلبہ ہیں۔
🔹 ملزم نے خود کو پروموٹ نہ کیے جانے پر منفی سوشل میڈیا مہم چلائی، جس سے مدعیان کو شدید تزہیک کا سامنا کرنا پڑا۔
🔹 ملزم میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باعث ترقی کا مستحق نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان کچہری کے باہر فائرنگ، چار افراد زخمی، پولیس کی کارروائی جاری
عدالتی فیصلہ:
عدالت نے فریقین کے مفصل دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
مقدمے کی تفصیلات:
📌 ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد ملزم محمد ندیم عمر کے خلاف مقدمہ نمبر 58/25 درج کیا۔
📌 20 مارچ کو مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالتی حکم پر ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا۔
