پریانکا چوپڑا ایک امرود بیچنے والی خاتون کی خودداری سے متاثر، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک عام سی نظر آنے والی مگر غیر معمولی خودداری رکھنے والی خاتون کی کہانی شیئر کی، جو امرود بیچ کر گزر بسر کر رہی تھی۔
پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ گاڑی چلا رہی تھیں جب انہوں نے سڑک کنارے ایک خاتون کو امرود فروخت کرتے دیکھا۔ اداکارہ نے گاڑی روکی، خاتون سے تمام امرودوں کی قیمت پوچھی، جو 150 روپے تھی۔ پریانکا نے خاتون کو 200 روپے دیے اور کہا کہ باقی رکھ لے، لیکن خاتون نے پیسے واپس کرنے کی کوشش کی۔
پریانکا نے مزید بتایا کہ وہ خاتون امداد لینا نہیں چاہتی تھی۔ کچھ لمحوں بعد وہ آگے گئی، دو اور امرود لے کر واپس آئی اور انہیں دے دیے۔ یہ لمحہ اداکارہ کے لیے نہایت متاثر کن تھا، کیونکہ خاتون نے اپنی خودداری پر سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ صرف اپنے محنت کے پیسے لینا چاہتی تھی۔
https://www.instagram.com/p/DHYlstONj3B/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے سے بہت کچھ سیکھیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ یہ لمحہ شیئر کرنا ضروری سمجھا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں معروف جنوبی بھارتی ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بھارت میں قیام پذیر ہیں۔
