نوجوانوں کو حکومتی اقدامات کا سفیر بنانے کا فیصلہ

تازہ ترینساؤتھ نیوز

🔹 ملتان ڈویژنل انتظامیہ نے حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

🔹 کمشنر عامر کریم خاں نے طلباء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

🔹 اہم نکات:
✔ نوجوانوں کو شہری ترقی کا فعال حصہ بنایا جائے گا۔
✔ طلباء کو ماحولیات، صفائی، ٹریفک قوانین اور تجاوزات کے خلاف مہم میں شامل کیا جائے گا۔
✔ ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں طلباء کا کردار ناگزیر ہے۔
✔ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے، اس میں سب کو عملی شرکت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں گڈ گورننس کے عملی ماڈل کا آغاز، فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کی ہدایت

🔹 پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچواں نمبر ہے، انہیں ترقی کے عمل میں شامل کیے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

🔹 مکالماتی نشست میں طلباء نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور مختلف مسائل پر سوالات بھی کیے۔

🔹 کمشنر عامر کریم خاں نے داخلہ مہم کے تحت بچوں کو اسکول میں انرول کیا اور زیتون کا پودا لگا کر ملکی ترقی کے لیے دعا کی۔