متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے سرکلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات یکم تا 3 شوال ہجری تک ہوں گی، جبکہ 4 شوال کو سرکاری دفاتر دوبارہ کھلیں گے۔
اضافی تعطیل کا امکان
اگر رمضان المبارک 30 دنوں کا ہوا تو 30 رمضان المبارک کو بھی ایک اضافی چھٹی دی جائے گی، جس سے عید کی تعطیلات مزید طویل ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والا ایشیائی باشندہ گرفتار
پرائیویٹ سیکٹر کی چھٹیوں کا انتظار
ابھی تک نجی شعبے کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ سرکاری اداروں کی طرح ہی پرائیویٹ سیکٹر میں بھی یہی تعطیلات دی جائیں گی۔
عید الفطر کی تاریخ اور چھٹیوں کا دورانیہ
1️⃣ اگر شوال کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) کی شام نظر آ گیا تو عید الفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہوگی، اور سرکاری تعطیلات اتوار سے منگل (30 مارچ تا 1 اپریل) تک رہیں گی، جس سے ہفتہ سے منگل (4 دن) کا ویک اینڈ ملے گا۔
2️⃣ اگر ہفتہ کو چاند نظر نہیں آیا اور رمضان 30 دن کا مکمل ہوا تو عید 31 مارچ (پیر) کو ہوگی، اور سرکاری تعطیلات بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ اس صورت میں ہفتے سے بدھ تک 5 دن کا طویل ویک اینڈ ملے گا۔
