امر سنگھ چمکیلا کون تھا؟

انٹرٹینمنٹفلم اور سنیما

امر سنگھ چمکیلا کو بھارتی پنجاب کا ‘پہلا راک اسٹار’ مانا جاتا ہے، جن کا نام ان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ کی ریلیز کے بعد ایک بار پھر زیر بحث ہے۔
فلمساز امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا نے امر سنگھ چمیکلا اور ان کی اہلیہ امرجوت کور کے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
امر سنگھ چمکیلا کون تھا؟
پنجاب کا ‘باغی راک اسٹار’ جو 27 سال کی عمر میں مارا گیا تھا۔
امر سنگھ چمکیلا 1960 میں لدھیانہ ضلع کے ڈگری میں پیدا ہوئے۔ ایک غریب دلت گھرانے میں پیدا ہونے والے امر سنگھ چمکیلا کا اصل نام دھنی رام تھا جن کے کندھوں پر جلد ہی خاندان کی کفالت کے لیے کام کرنے کی بھاری ذمہ داری آ گئی۔
امر سنگھ چمکیلا اپنے باغی رویہ کے لیے مشہور تھے۔ ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق امر سنگھ چمکیلا کے چند گانوں کی شاعری سے بہت سے لوگ ناراض ہوئے۔
تاہم ٹیلی گراف کے مطابق اس طرح کے گانے 1980 کی دہائی میں پنجاب میں مقبول تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب خالصتان تحریک اپنے عروج پر تھی۔
8 مارچ 1988 کو امر سنگھ اور امرجوت ایک شو کرنے کیلئےجیسے دوپہر 2 بجے کے قریب اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو موٹرسائیکلوں پر سوار ایک گروہ نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
امرجوت کور حاملہ تھیں اور گولی لگنے سے ان کی موت ہوگئی۔ امر سنگھ چمکیلا کو چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس حملے میں ان کے دو ساتھی بھی مارے گئے۔
قتل کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور پولیس نے تفتیش بند کر دی۔