بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا، انہیں زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینویڈیوز

بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزنگ کا دعویٰ کیا۔۔”ساؤتھ ٹوڈے” آج بنی گالا میں بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹر محمد عاصم کو سامنے لے آیا۔۔خصوصی گفتگومیں ڈاکٹر عاصم کاکہناہےکہ چیک اپ میں بشریٰ بی بی کوسلو پوائزنگ کے شواہد نہیں ملے ۔۔ بشریٰ بی بی ابھی پوری طرح کھانا نہیں کھا پا رہیں ۔۔ان کا وزن کم ہوا ہے۔۔ ان کاکہناہےکہ معدے میں جلن کے باعث بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ضرور ہے انہیں کچھ ہدایات دی ہیں۔۔ ڈاکٹر عاصم کامزیدکہناتھاکہ 2 ماہ پہلے ان کی حالت خراب کھانے کے بعد ہوئی ، کھانے میں کیا تھا ، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔