وزیر اعظم کا ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرانیکا اعلان

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشکوک خطوط ملنے پر ججز سے تفتیش کی جائے گی، موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاؤڈر کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت پوری ذمہ داری سے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور سیاست کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ مشکوک خطوط کی چھان بین کا مقصد دودھ کا دودھ کا پانی کا پانی کرنا ہے۔