کابینہ نے سابق نیول چیف کو غیر ملکی ایوارڈ وصولی کی اجازت سمیت 6 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای بینک کے صدر کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری کی منظوری دے دی جب کہ اقتصادی پالیسی کا بیان بھی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی اعزاز دینے کی منظوری دی گئی اور شہباز شبیر پر پولیس حراست میں تشدد پر انکوائری کمیشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کی تقرری کی بھی منظوری دی۔
