سائفر کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل آئندہ سماعت پر بھی جاری رہیں گے۔
