ایران، سکیورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے

اہم خبریںتازہ تریندنیا

تہران: ایران کے شہروں راسک اور چابہار میں 2 پولیس اور فوجی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فورسز نے آپریشن میں پولیس اور فوجی چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ چابہار شہر راسک میں جیش العدل کے بیک وقت حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کارروائی میں حملے میں ملوث تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں، جیش العدل کے حملے کو ناکام بنانے کی کارروائی میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جب کہ 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔