سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیدیا

پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظوں کی جنگ چھڑ گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے انہیں سائیڈ لائن کرکے آپ کو درست کیا، آپ بھی خرم روکھڑی کی طرح رانگ نمبر ہیں۔ ‘

3 3

انہوں نے یوٹیوبرز عادل راجہ اور حیدر مہدی کا ذکر کیا اور لکھا کہ وہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، آپ لوگوں کو اس طرح کے تنازعات سے متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

4 2

انہوں نے لکھا کہ میری سوشل میڈیا ٹیم آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے نمٹے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب دیا جائے گا۔