وزیراعظم نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے ذمہ دار اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اس سے معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دینے کا عمل تیز ہوگا۔
وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ وہ کابینہ کی تشکیل کے ساتھ نجکاری سے متعلق حل طلب مسائل بھی پیش کریں۔
اجلاس میں نجکاری کے عمل میں شامل تمام اداروں کی مکمل فہرست اور پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی جب کہ پاور کمپنیوں کو صوبوں کے سپرد کرنے کی تجویز پر جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
