قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟3 بڑے نام سامنے آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟3 بڑے نام سامنے آگئے!!مائیک ہیسن،ڈیرن سیمی اور شین واٹسن دوڑ میں شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے اور ایسے میں 3 بڑے نام قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ــ مائیک ہیسن جوکہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں اور ماضی میں کینیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں انکا نام بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلۓ زیر غور ہے
اس لسٹ میں دوسرا بڑا نام ڈیرن سیمی کا ہے جو کہ ماضی میں پشاور زلمی کے کھلاڑی و کپتان بھی رو چکے ہیں اور اب وہ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ہیں ــ ڈیرن سیمی کے پاکستای ٹیم کے کھلاڑیوں سے اچھے مراسم ہیں اور پی سی بی انکے نام پر بھی سنجیدگی سے غور کررہا ہے
جبکہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن جو کہ ماضی میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی طرف سے کھیل چکے ہیں اور اب کوئٹہ کے کوچ بھی ہیں ، یہ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کیلۓ مضبوط امیدوار ہیں
جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے
