نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، اس موقع پر حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔

قاضی مصباح نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کو پیش ہونا پڑے گا، اس کے بغیر وارنٹ گرفتاری معطل نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کر دیئے۔

واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں درخواستیں دائر کی تھیں، جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

7 سال قبل احتساب عدالت نے ان ریفرنسز میں دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔