آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں بابر کا پہلا نمبر
آئی سی سی(انترنیشنل کرکٹ کونسل) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے شبمن گل ، ویرات کوہلی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے اور افغانستان کے محمد نبی ون ڈے آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ
بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی 20 رینکنگ میں پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 5ویں نمبر پر ہیں، بھارت کے یاشی جیسوال دو درجے کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ناتھن لائن دو درجے اوپر چھٹے نمبر پر آنے کے بعد، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے جب کہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ہندوستان کے رویندرا جدیجا نے اپنا پہلا مقام برقرار رکھا۔
