اسحاق ڈار خارجہ،خواجہ آصف دفاع اور محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا ئےجانیکا امکان،مشاورت مکمل
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے، خواجہ آصف کو وزیر دفاع اور اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور نجکاری کی وزارتوں کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو معاون خصوصی برائے داخلہ جبکہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق امیر مقام کو وزارت آبی وسائل اور مصدق ملک کو پٹرولیم اور توانائی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ فیصل سبزواری کو پورٹس اینڈ شپنگ اور فاروق ستار کو وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔
