پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ شاندار کھیل پیش کیا اور سکور بورڈ پر 197 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف جوڑا ــ اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے کپتان شاداب خان 51 گیندوں پر 80 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا 37 رنز بنانے میں کامیاب رہے ــ پشاور زلمی کیجانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان ارشاد اور لیوک ووڈ 1 1 وکٹ لے سکے
جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم اننگز کی شروعات میں ہی لڑکھڑا گئ اور محض 18 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ــ ایسے میں پشاور زلمی کے آل راوئنڈر عامر جمال وکٹ پر ڈٹے رہے اور 6 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے ــ لیکن عامر جمال کی یہ عمدہ اننگز بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکی اور آخر میں انکی ٹیم کو 29 رنز سے مات ہوئی
