پی ٹی آئی کے وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسیاست

پی ٹی آئی کے وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہےــ پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر سیف ، اسد قیصر اور دیگر رہنما شامل تھے

ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ میڈیا ٹاک کی جس میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اقتدار ان لوگوں کے حوالے کیا جا رہا ہے جنکو مینڈیٹ ہی نہیں ملا ــ اسطرح اس ملک میں جمہوریت مظبوط نہیں ہو سکتی

جبکہ اسد قیصر نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپکا ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ کہاں گیا؟ ــ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ساتھ تب تک دیا جب تک وہ ووٹ کو عزت دو کہ بیانیے پہ قائم رہےــ جو شخص اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارہ ہو اسکے ساتھ نہیں چل سکتے