ملتان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، محمد ارسلان خان
ڈسٹرکٹ کرکٹ اسیوسی ایشن کے صدر محمد ارسلان خان کا کہناہے کہ ملتان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت محمد ارسلان خان منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ افضل نے یہ سعادت حاصل کی۔
سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں جہنوں نےہمارا نوٹیفکیشن جاری کیا اب ہم سب نے ملکر ملتان کی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
اس موقع پر تمام ممبران کی متفقہ رائےسے محمد ارشاد سونی کو نائب صدر جبکہ محمد منظور لطیفی کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیاگیا ۔
جنرل باڈی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتےہوئے محمد ارسلان خان صدر ایسوی ایشن نے کہا کہ پہلے بھی کم وقت کےباوجود ملتان میں کرکٹرز کے لیےبہترین پروگرام لیکر آئےتھے جن پر کام جاری تھالیکن وقت کم ملا لیکن اب کی بار آپ دوستوں نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پرمیں اور دیگر عہدیدار پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ،جلد ہی ملتان میں ڈسڑکٹ چیمپئن شپ فٹنس اور ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ کرکٹرز کو بہترین سہولیات کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور ٹیلنٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
اجلاس میں خزانچی جاوید اقبال شہزادقریشی خرم شہزاد بٹ بلال سیال نفیس خان اطہر اقبال ریحان علی شیخ جاوید اقبال افتخار افضل جاوید اقبال محمد رفیق بھیا محمد اصغر حسن جمیل محمد عرفان اور جمشید نواز شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا
