مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسیاست

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ سندھ کے 25ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوۓ ــ سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہوۓ جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی 36 ووٹ لے سکے

مراد علی شاہ اس سے پہلے 2016 سے لے کر 2018 تک وزیراعلیٰ منتخب ہوۓ جبکہ دوسری بار 2018 سے لے کر 2023 تک وزیراعلیٰ رہے ــ اب یہ تیسری بار ہے جب وہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوۓ ہیں