کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکرکٹکھیل

ملتان اسٹیڈیم میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے

پی ایس ایل سیزن 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم آج پی ایس ایل 9 کے اپنے آخری میچ کی میزبانی کرے گا

میچ پاکستان وقت کے مطابق 2 بجے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاۓ گاــ کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ ــدونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں

ملتان سلطان اس سیزن میں 4 میں سے 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم 3 میچز کھیل کر تینوں میں کامیابی سمیٹ چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے

اگر بات کریں ہیڈ ٹو ہیڈ کی تو ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈیٹرز میں اب تک 12 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 7 میچ ملتان کے نام رہے اور 4 میں کوئٹہ نے کامیابی سمیٹی جبکہ 1 میچ بے نتیجہ رہا

دونوں ٹیموں کے شائقین اس میچ کیلۓ پر جوش ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کیلۓ پر امید ہیں ــکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں نے کپتان ریلی روسو سے امیدیں باندھ لی ہیں جبکہ ملتان سلطان کے فینز کو محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے