سندھ اسمبلی کے نئےاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر انتخاب ہو گا۔

اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اور ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید اور راشد خان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

آج ہونے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 اراکین اسمبلی کا بھی حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس ہونے والے اجلاس کے حوالے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری اسمبلی بلڈنگ کے اطراف تعینات کی گئی ہے۔

تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔