آصف علی زرداری کا "پرنس چارمنگ” اور "بھائی” کون؟

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسیاست

آصف علی زرداری کا "پرنس چارمنگ” اور "بھائی” کون؟

منگل کی شب زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کچھ افسردہ نظرآۓ

آصف علی زرداری

دلچسپ بات یہ ہے کہ آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے صاحبزادے کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوۓ انھیں "پرنس چارمنگ” کا لقب دیا جبکہ اپنے ساتھ بیٹھے شہباز شریف کو انہوں نے "میرا بھایؑ” کہہ کر مخاطب کیا

پرنس چارمنگ کہلواۓ جانے پر بلاول بھٹو زرداری کا ری ایکشن دیدنی تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بلاول کا رد عمل بے ساختہ ہےــ جبکہ شہباز شریف کو زرداری کی جانب سے بھایؑ پکارے جانے پر بلاول نے بمشکل ہنسی قابو کی

رومانوی ناولز میں پرنس چارمنگ ایک ایسے کردار کو کہتے ہیں جو کہ بہادر، خوبصورت اور شایؑستہ مزاج ہو