ملتان ،رومنزا گالف اینڈ کنٹری کلب میں 5 روزہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا آغاز
ملتان میں رومنزا گالف اینڈ کنٹری کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر 5 روزہ انٹرنیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل گالفر سمیت ملک بھر کے 300 سے زائد گالفر شریک ہورہے ہیں
25 فروری تک مختلف گیارہ گیٹگریز کے مقابلے ہونگے
تمام تر مقابلے اسٹروک پلے فارمیٹ کے تحت ہونگے جبکہ انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے
