اسپیکر پنجاب اسمبلی کون؟نام سامنے آگیا

تازہ ترین

مسلم لیگ ن اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلۓ مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام پر متفق: ذرائع

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امرا میں ہوا جہاں پہ مریم نواز نے نو منتخب ارکان اسمبلی کیلۓ ظہرانے کا اہتمام کیا

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلۓ  ظہیر چنہڑ کا نام زیر غور ہے

مجتبیٰ شجاع الرحمٰن  17 ستمبر 1967 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1993 میں پنجاب یونیورسٹی  لاہور سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 2002-07 کے دوران رکن صوبائی ٹاؤن سٹی  اسمبلی پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2008 میں پنجاب اسمبلی میں واپس آئے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ہائر ایجوکیشن، سکولز ایجوکیشن، فنانس، خواندگی اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کے وزیر رہے۔ وہ 2013 میں دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، خزانہ اور قانون و پارلیمانی امور کے طور پر کام کیا۔ وہ عام انتخابات 2018 میں مسلسل چوتھی بار پنجاب اسمبلی میں واپس آئے ہیں۔ ان کے والد نے 1979-87 کے دوران لاہور کے لارڈ میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔