ورلڈ کپ: افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف
ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، ابراہیم زدران 129 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ابراہیم زدران ورلڈ کپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
اس کے علاوہ رحمت شاہ نے 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ نے 22، رحمان اللہ گرباز نے 21 اور محمد نبی نے 12 رنز بنائے۔ راشد خان 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 7 میچ کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔
