شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اس سال اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں مداحوں کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کریں گے جہاں وہ مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، اداکار اس سال اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار جشن منانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے۔
اس سال اب تک ان کی 2 فلمیں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ ریلیز ہو چکی ہیں اور دونوں نے عالمی باکس آفس پر 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔
