شاہین اور شاداب کے وارم اپ میچ میں بولنگ نہ کرنیکی وجہ سامنے آگئی

تازہ ترینکھیلورلڈ کپ 2023

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر شاداب خان کے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بولنگ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں کھلاڑیوں کو باؤلنگ نہیں کروائی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق انتظامیہ دیگر باؤلرز کو مزید میچ پریکٹس دینے کی خواہشمند تھی، 2 وارم اپ میچوں میں اسکواڈ کے تمام 15 ارکان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی (جھلکیاں)۔


پاکستانی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے باقاعدہ میچز سے قبل 2 وارم اپ میچز میں کنڈیشنز کو ایڈجسٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، کیویز نے 346 رنز کا بڑا ہدف 44ویں اوور میں حاصل کر لیا۔