پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔