ورلڈ کپ شروع ہونے میں 5 دن باقی، بنگلادیشی کپتان انجرڈ ہوگئے

تازہ ترینکھیلورلڈ کپ 2023

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کی پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑی میں چوٹ آئی ہے جس کے باعث ان کی ایڑی سوج گئی ہے اور انہیں ایڑی میں شدید درد ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکیب الحسن کی انجری کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن ٹخنے کی انجری کے باعث گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور امکان ہے کہ وہ اگلا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف شیڈول ہے۔