شاہد کپور کی بلاک بسٹر فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئل بننے کی تصدیق

انٹرٹینمنٹ

ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار روہت صراف نے شاہد کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘عشق واش’ کے سیکوئل کی تصدیق کر دی ہے۔

روہت صراف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کو لے کر بہت پرجوش اور تھوڑا سا نروس ہوں،مجھے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس فلم میں شاہد کپور کی جگہ بالکل نہیں لینے جا رہا کیونکہ اس فلم کی کہانی پچھلی فلم سے بہت مختلف ہے۔

صرف دونوں فلموں کے نام ایک ہیں اور پروڈکشن ہاؤس بھی ایک ہے۔

روہت صراف نے کہا کہ اس فلم کی کہانی آج کے دور میں محبت اور دوستی پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت صراف، ہریتک روشن کی کزن پشمینہ روشن اور کبھی خوشی کبھی غم فیم اداکار جبران خان عشق واشق کے سیکوئل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔