امریکی گلوکارہ نے خودکشی کرلی
امریکی گلوکارہ کوکو لی نے 48 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوکو لی اتوار کو خودکشی کی کوشش کے بعد کومے میں چلی گئیں اور بدھ کو ہانگ کانگ کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی دونوں بہنوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکو لی نے ڈپریشن سے لڑنے کی کوشش کی اور اس کے لیے مدد مانگی تھی۔
سوشل میڈیا پر ان کا کہنا تھا کہ کوکو لی کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور چند ماہ میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق گلوکارہ ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں اور اس وقت یہیں مقیم تھیں۔
