مظفرآباد ہائی کورٹ ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس نااہل قرار

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مظفرآباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے خط لکھ دیا۔

تاریخ میں پہلی بار آزاد کشمیر کی کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے تنویر الیاس کو تقریروں میں دھمکی آمیز لہجہ اپنانے پر آج طلب کر لیا۔

سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں آج پیش ہوئے، ان کیخلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے کی۔