سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادا کرنے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادا کرنے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب پہنچنے کے بعد نواز شریف کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز پہلے ہی لاہور سے جدہ پہنچ چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز دورہ سعودی عرب کے دوران شاہی خاندان کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ نواز شریف عید کے بعد برطانیہ واپسی سے قبل چند روز دوحہ میں بھی قیام کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی شاہی حکام نے عمرے کی دعوت دی ہے۔
علاوہ ازیں امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچیں گے۔ جبکہ ان کی فیملی پہلے ہی جدہ میں موجود
ہے
