صحافیوں کے لیے بری خبر: دنیا کا پہلا مکمل AI اخبار شائع
صحافت کے میدان میں مصنوعی ذہانت (AI) کا بڑا قدم! اٹلی کے معروف قدامت پسند لبرل روزنامے "ایل فوگلیو” نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر AI سے تیار کردہ اخبار شائع کر دیا ہے۔
🔹 ایل فوگلیو اے آئی نامی یہ ایڈیشن 4 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اخبار کے عام ایڈیشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
🔹 اس میں تمام تحریری مواد، سرخیاں، اقتباسات، خلاصے، اور حتیٰ کہ مزاح بھی AI نے تیار کیا ہے۔
🔹 صحافیوں کا کردار صرف سوالات داخل کرنے اور AI کے جوابات کو پڑھنے تک محدود ہے۔
🔹 پہلے صفحے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن سے متعلق رپورٹس شامل ہیں، جب کہ دیگر صفحات پر یورپی نوجوانوں کے بدلتے تعلقات اور دیگر موضوعات پر مواد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج میں اے آئی ٹیکنالوجی ڈاکٹرز کا متبادل نہیں ہو سکتی، تحقیق
🚀 AI اخبار: مستقبل کی صحافت یا انسانی صحافیوں کے لیے خطرہ؟
اخبار کے مدیر کلاڈیو سیراسا کے مطابق، یہ ایک ماہ پر محیط تجربہ ہے، جس کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا AI ایک مکمل اخبار تیار کر سکتی ہے یا نہیں؟
💬 دلچسپ حقیقت:
🔹 AI نے قارئین کے خطوط بھی تحریر کیے، جن میں سے ایک میں پوچھا گیا کہ "کیا AI انسانوں کو بے کار بنا دے گی؟”
🔹 جواب میں AI نے مزاحیہ انداز میں کہا: "یہ ایک بڑی جدت ضرور ہے، لیکن ابھی تک چینی کے بغیر کافی آرڈر کرنا نہیں سیکھ سکی!” 😄
