دپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم(پولیس آفیسر) بنیں گی
بالی ووڈ کی ‘ڈمپل کوئین’ دپیکا پڈوکون کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ آنے والی ایکشن مسالہ فلم ‘سنگھم اگین’ میں لیڈی پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔
جی ہاں، بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم سیریز ‘سنگھم’ کے ہدایت کار روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آنے والی تیسری فلم ‘سنگھم’ میں ایک مرد پولیس افسر کے ساتھ ایک خاتون پولیس افسر بھی نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram
‘دی کوئنٹ’ کے مطابق روہت شیٹی نے اپنی آنے والی ایکشن فلم ‘سرکس’ کے گانے ‘کرنٹ لگا رے’ کی لانچنگ کے دوران کہا کہ وہ اگلے سال ‘سنگھم’ سیریز کی تیسری فلم بنائیں گے جس کا نام ‘سنگھم اگین’ ہے۔ جس میں پہلی بار لیڈی پولیس آفیسر بھی نظر آئیں گی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ دیپیکا پڈوکون ‘سنگھم’ سیریز کی تیسری فلم میں لیڈی سنگھم کے روپ میں نظر آئیں گی۔
روہت شیٹی کے مطابق فلم میں اجے دیوگن اپنے روایتی سنگھم کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دیپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کے کردار میں نظر آئیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تیسری سنگھم فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ‘سنگھم اگین’ کب ریلیز ہوگی۔
View this post on Instagram
روہت شیٹی کی ایکشن فلم ‘سنگھم’ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اجے دیوگن نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا اور فلم کو خوب پذیرائی ملی تھی۔
پہلی فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ‘سنگھم ریٹرنز’ 2014 میں ریلیز ہوئی اور اس میں اجے دیوگن بھی ایکشن میں نظر آئے۔
اب ہدایت کار نے سیریز کی تیسری فلم 8 سال بعد ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سنگھم اگین’ میں لیڈی سنگھم کا کردار بھی شامل کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
خیال کیا جا رہا ہے کہ سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں اکشے کمار کی ‘سوریا ونشی’ اور رنویر سنگھ کی ‘سمبا’ کے کردار بھی مختصر طور پر نظر آئیں گے، کیونکہ دونوں فلمیں بھی روہت شیٹی نے پروڈیوس کی ہیں اور دونوں فلمیں پولیس افسران پر مبنی ہیں۔
روہت شیٹی اپنی ایکشن اور دبنگ پولیس آفیسر فلموں کے لیے مشہور ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ دیپیکا پڈوکون ‘دھوم’ سیریز کی چوتھی فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گی اور وہ بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر ولن ہوں گی، تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
