شاہ رخ خان کے گھر کی نیم پلیٹ بھی ہیروں کی
شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ان کے ہیروں سے جڑی نیم تختی پر بڑے حروف میں ان کے گھر کا نام ‘منت’ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ساجد شکیل
22 نومبر 2022
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان بھارتی انڈسٹری کی پہچان ہیں جب کہ ان کا گھر ممبئی کی پہچان ہے۔
شاہ رخ خان کے لاکھوں مداح ان سے ملنے ان کے گھر کے باہر آتے ہیں لیکن اب یہ گھر بھی انہیں ایک نئے انداز میں دیکھنے کو ملے گا، بالی ووڈ اداکار نے منت کو ہیروں سے جڑ دیاہے
شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ان کے ہیروں سے جڑی نیم تختی پر بڑے حروف میں ان کے گھر کا نام ‘منت’ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ‘منت’ نام کی تختی کو بنانے میں دو ماہ کا عرصہ لگا اور یہ مکمل طور پر ہیروں سے بنی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کے گھر کی نام کی تختی سونے سے بنی تھی تاہم اب اس میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کے گھر کا دروازہ ان کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا تھا۔