پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز۔۔ میچ پی ٹی آئی دھرنے سے متاثر ہونے کا خدشہ
تحریک انصاف فیض آباد کے مقام پر 26 نومبر کو دھرنا دینا چاہتی ہے
ساجد شکیل
22 نومبر 2022
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو آسلام آباد پہنچے گی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 26 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینا چاہتی ہے۔۔۔اگر مارچ دھرنے میں تبدیل ہوتا ہے تو راولپنڈی کا پہلا ٹیسٹ متاثر ہو سکتا ہے۔۔
مہمان ٹیم یکم دسمبر سے اپنا پہلا ٹیسٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پی سی بی تاحال اپنے پنڈی میں ٹیسٹ فیصلے پر قائم ہے۔۔ذرائع کے مطابق اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تو کرکٹ میچ کسی اور شہر میں ہو سکتا ہے ۔۔ تحریک انصاف 26 نومبر کو لانگ مارچ کی تاریخ دے چکی ہے۔
