جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور
ریپ کے الزام میں آسٹریلیا میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کو ضمانت مل گئی ہے۔
ساجد شکیل
17 نومبر 2022
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نے سری لنکن کرکٹر کی درخواست ضمانت منظور کر لی جس کے بعد ان کی آج رہائی کا امکان ہے۔
ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں رہنے والے سری لنکن کرکٹر کو 11 دن جیل میں گزارنے کے بعد سخت شرائط پر ضمانت مل گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد کردہ شرائط کے مطابق دانشکا کو سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہو گی اور وہ آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گی۔
خاتون نے سری لنکن کرکٹر پر متعدد بار زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور کرکٹر نے گھر جانے سے قبل متعدد مشروبات پیے۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر سری لنکن کرکٹر کے خلاف تفتیش شروع کی تھی ۔۔ جس کے بعد دانشکا کو سری لنکن ٹیم کی روانگی کی تیاریوں کے دوران سسیکس اسٹریٹ سے گرفتار کیاگیاتھا
