ایف ڈبلیو او کا ’’ون نیٹ‘‘ منصوبہ، پاکستان کی ٹیلی کام ضروریات کو پورا کرے گا

اہم خبریںپاکستان

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ون نیٹ ورک پراجیکٹ میں مواصلات کی جدید تقاضوں کا حامل ہے

جس کے تحت پاکستان بھر میں موٹر ویز پر 3000 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل کو زیر زمین بچھایا جا رہا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش "آئیڈیاز 2022” میں ایف ڈبلیو او کے ون نیٹ ورک پروجیکٹ کا اسٹال لگایا گیا ہے جو شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

منصوبے کے تحت پاکستان کی شاہراہوں پر طویل فاصلے تک فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھایا جا رہا ہے جو پاکستان کی ٹیلی کام ضروریات کو پورا کرے گا۔

ون نیٹ ورک کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق موٹرویز کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے تحت 2 ہزار کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی گئی ہے جس کی وجہ سے پشاور سے سکھر تک کسی بھی ٹول پلازہ پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس سسٹم کے ذریعے دستی کیش کلیکشن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، یہ سسٹم موٹروے پولیس سے منسلک ہو گا، جو موٹر ویز پر سفر کرنے والے افراد کی نقل و حرکت کے دوران سیٹ بیلٹ اور رفتار سمیت کسی بھی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اگر مسافر کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بحالی یا امدادی ٹیمیں بروقت اس تک پہنچ جائیں گی۔

ون نیٹ ورک موٹروے ایم ون سے ایم16 تک شاہراہوں کے ذریعے اسلام آباد، پشاور، لاہور، پنڈی بھٹیاں، ملتان، سکھر، کراچی، حیدرآباد، سیالکوٹ، ڈی آئی خان، سوات ایکسپریس وے، ہزارہ ایکسپریس وے، لاہور رنگ روڈ، لاہور۔ فیصل آباد کو کور کیا جائے گا۔

پروجیکٹ میں بیک وقت الیکٹرانک ٹول کلیکشن، انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم، او ایف سی لانگ ہول کنیکٹیویٹی، ایم ٹیگ بطور بزنس، نیٹ ورک انفراسٹرکچر ڈویلپر، حسب ضرورت سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سمارٹ آٹومیشن، پاور انفراسٹرکچر اور اسمبلی لائن شامل ہیں۔

. ایف ڈبلیو او کا ایک اور پراجیکٹ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی 6 قسم کے ڈپلومہ کورسز کروا رہا ہے، اس پراجیکٹ کے پرنسپل کرنل (ر) عاطف کے مطابق 3 سے 6 ماہ کی مدت کے تقریباً 45 شارٹ کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔

میٹرک کے بعد ادارے سے گریجویشن کرنے والے بچے اس وقت پاکستان کے علاوہ جرمنی اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں فنی شعبوں میں مصروف ہیں۔

دفاعی نمائش کے اسٹال پر ایف ڈبلیو او کا ایک اور منصوبہ ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان بھی مرکز نگاہ بنا ہو ا ہے،جو زیر زمین فلڈ واٹر منیجمنٹ سسٹم،گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے انڈر گراؤنڈ سب ویز سمیت تعمیرات کے جدید اصولوں اور تصورات پر کام کر رہا ہے۔