قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابرا عظم کا کرکٹ آئیڈیل کون۔۔؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈیل کا نام بتا دیا۔
ساجد شکیل
1 نومبر 2022
آئی سی سی نے انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ سوال و جواب کے مختصر سیشن کی ویڈیو جاری کی جس میں بابر سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے۔
ویڈیو میں بابر اعظم سے پہلا سوال پوچھا گیا کہ ان کا پیارا نام کیا ہے؟ جس کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انہیں پیار سے ‘بوبی’ کہا جاتا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں جب بابر اعظم سے ان کے کرکٹ آئیڈیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔
بابر سے ان کے پسندیدہ شاٹ کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کا پسندیدہ شاٹ کور ڈرائیو ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ ویڈیو میں بابر سے پوچھا گیا کہ وہ کس بولر پر چھکا لگانا پسند کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں بابر نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کرکٹ کے علاوہ ان کا کیا شوق ہے تو بابر نے کہا کہ انہیں چہل قدمی، شاپنگ اور سنوکر کھیلنا پسند ہے۔
