شاہ رخ خان رات گئے ممبئی کی سڑکوں پر کیوں نکلے؟ وجہ سامنے آ گئی

انٹرٹینمنٹ

 بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61 ویں سالگرہ سے قبل ممبئی میں فلم ’کنگ‘ کے نام سے سجائی گئی خصوصی روشنیوں کی نمائش دیکھنے کے لیے رات گئے خفیہ طور پر ڈرائیو کی۔

 اداکار نے اس خصوصی اہتمام پر مداحوں اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے یکم نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک دوست کو گوگل جیمنائی جیسا ہونا چاہیے۔

 انہوں نے فلم ’کنگ‘ کے لیے بھرپور محبت پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ میں یہ تصویر لینے کے لیے رات گئے خاموشی سے ڈرائیو پر نکلا تھا۔

تصاویر میں ایک بڑا پل خصوصی روشنیوں سے سجا دکھائی دے رہا ہے، جس کے ایک جانب شاہ رخ خان کی تصویر جبکہ دوسری جانب سالگرہ میں 2 دن باقی ہونے کا پیغام درج تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق فلم ’کنگ‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند اور پروڈیوسرز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا خصوصی ٹیزر بھی جاری کر سکتے ہیں۔

Auto Draft کی اہم تفصیلات اور پس منظر

دوسری جانب ملک بھر سے مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ منانے کے لیے ممبئی پہنچ رہے ہیں اور ان کی رہائش گاہ کے قریب جمع ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان، ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، رانی مکھرجی اور جے دیپ اہلاوت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایکشن تھرلر فلم 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جہاں اس کا مقابلہ روسو برادرز کی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ سے ہو گا۔